25 مارچ 2016
وقت اشاعت: 10:35
پاکستان نے ایشین گیمز کا پہلا تمغہ ویٹ لفٹننگ میں جیت لیا
جیو نیوز - گوہاٹی ......پاکستان نے ایشین گیمز کا پہلا تمغہ ویٹ لفٹننگ میں حاصل کرلیا۔ عبدالغفور نے 56کلو گرام ویٹ کیٹیگری میں کانسی کا تمغہ جیتا۔
بھارت کے شہر گوہاٹی میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان کی جانب سے پہلا میڈل عبدالغفور نے حاصل کیا۔ انہوں نے ویٹ لیفٹنگ میں کانسی کا تمغی جیتا ہے، عبدالغفور نے 56کلو گرام کیٹیگری میں 227کلوگرام کا وزن اٹھا کر تیسری پوزیشن حاصل کی۔