تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 مارچ 2016
وقت اشاعت: 9:40

پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے

جیو نیوز - دبئی ......پاکستان سپر لیگ میں آج بھی دو میچز کھیلے جائیں گے ،اسلام آباد یونائیٹڈ کا مقابلہ کراچی کنگ سے جبکہ کوئٹہ گلیڈئیٹر کا سامنا پشاور زلمی سے ہوگا،میچز جیوسوپر سے براہ راست دکھائے جائیں گے۔

یو اے ای میں جاری پاکستان سپر لیگ میںپوائنٹس ٹیبل پر چوتھے نمبر پر موجود مصباح الحق کی اسلام آباد یونائیٹڈ کا سامنا تیسرے نمبرپر موجود شعیب ملک کی کراچی کنگ سے ہوگا،اسلا م آباد نے دو میچز کھیلے ہیں اور دونوں میں ہی شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے ،جبکہ کراچی کنگ نے ایک میچ میں کامیابی حاصل کی ،میچ پاکستانی وقت کے مطابق ساڑھے چار بجے شروع ہوگا۔

دن کا دوسرا میچ ،پوائنٹس ٹیبل پر پہلے نمبر پر موجود سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈیٹراورشاہ آفریدی کی پشاور زلمی کے درمیان ہوگا،دو میچز میں کامیابی کے بعد زلمی دوسرے نمبرپر موجو ہے۔

ایکشن سے بھرپور اور اسٹارز سے سجے ایونٹ کو جیو سوپر اپنے ناظرین کے لئے براہ راست ٹیلی کاسٹ کررہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.