تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
27 مارچ 2016
وقت اشاعت: 18:21

ورلڈ ٹی 20:پی سی بی کھلاڑیوں کے نام آج آئی سی سی کو بھیجے گا

جیو نیوز - لاہور.......ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لیےپاکستان کرکٹ بورڈ آج آئی سی سی کو حتمی اسکواڈ کے نام بھجوائے گا،تاہم ٹیم کا اعلان کیے جانے کا امکان نہیں ہے ۔

آئی سی سی کی جانب سے نام بھجوائے جانے کا آج آخری دن ہے لیکن پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق ٹیم کا اعلان نہ کیے جانے کی وجہ ان دنوں پاکستان سپر لیگ کے سنسنی خیز میچوں کا سلسلہ بتایا جاتا ہے۔

کرکٹ بورڈ کا موقف ہے کہ اگر اس موقع پر ٹیم کا اعلان کر دیا جا تا ہے تو جو کھلاڑی منتخب نہیں ہو سکیں گے ان کا مورال گر جائے گا اور ان کی پی ایس ایل میں دلچسپی کم ہونے کا بھی امکان ہے ۔ جس کے ایونٹ پر منفی اثرات پڑ سکتے ہیں ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.