31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 3:11
یوراج سنگھ کے’ چھکے‘،’ چوکو ں‘ سے آگے نکل گئے
جیو نیوز - نئی دہلی ... ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں بھارتی بلے باز یووراج سنگھ کے چھکوں کے تعداد لگائے گئے چوکوں سے زیادہ ہے۔
جارح مزاج بلے باز یووراج سنگھ اپنی دھواں دار بلے بازی کیلئے مشہور ہیں جس کے باعث یووراج سنگھ نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں ایک انوکھا ریکارڈ اپنے نام کر لیا ہے۔
یووراج سنگھ نے بین الاقوامی ٹی ٹوئنٹی میچز میں اب تک 65 چھکے اور 62چوکے لگائے ہیں۔ اس طرح یووراج سنگھ کی جانب سے لگائے گئے چھکوں کی تعداد چوکوں سے آگے نکل گئی ہے۔