تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
31 مارچ 2016
وقت اشاعت: 20:4

پی ایس ایل:اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جیو نیوز - شارجہ......شارجہ میں کھیلے جانے والے پاکستان سپر لیگ کے نویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے لاہور قلندرز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندرز کا اسکواڈ کپتان اظہر علی کے علاوہ کیمرون ڈیلپورٹ، نوید یاسین، محمد رضوان، عمر اکمل، ڈیوائن براوو، زوہیب خان، ظفر گوہر، کیون کوپر، احسان عادل اور اجنتھا مینڈسپر مشتمل ہے۔آج کے میچ میں بھی کرس گیل نہیں کھیل رہے۔

اسلام آباد یونائیٹڈ کی ٹیم میں مصباح الحق کے زخمی ہونے کی وجہ سے شین واٹسن کپتانی کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ دیگر کھلاڑیوں میں شرجیل خان، خالد لطیف، سیم بلنگ، کامران غلام، بریڈ ہڈن، عمران خالد، آندرے رسل، محمد سمیع، رمان رئیس اور سعید اجمل شامل ہیں۔

پاکستان سپر لیگ میں اسلام آباد یونائیٹڈ اور لاہور قلندر کے تین تین میچز کھیل کر دو پوائنٹس ہیں۔ اسلام آباد یونائیٹڈ نے گزشتہ میچ میں سخت مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو شکست دی تھی۔ دوسری جانب لاہور قلندر نے ٹورنامنٹ فیورٹ کوئٹہ گلیڈی ایٹر کو زیر کیا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.