تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:18

ساؤتھ ایشین گیمز:ریحان بٹ ہاکی کوچ بھی ، کھلاڑی بھی

جیو نیوز - گوہاٹی......ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ بحیثیت کھلاڑی بھی کھیل رہے ہیں۔بھارت میں جاری ساؤتھ ایشین گیمز میں پاکستان ہاکی ٹیم کے کوچ ریحان بٹ بحیثیت کھلاڑی بھی میچ کھیل رہے ہیں۔

ٹیم کے فارورڈ سمیع اللہ کو بھارت کا ویزہ نہیں ملا جس کی وجہ سے وہ ٹیم کا حصہ نہیں بن سکے،کوچ ریحان بٹ ان کی جگہ بحیثیت کھلاڑی میچ بھی کھیل رہے ہیں اور کوچنگ بھی کررہے ہیں۔

ریحان بٹ کا کہنا ہے کہ انہوں نے ہر میچ میں شرکت کی ، کوچ کھلاڑی بن کر کھیل سکتا ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.