تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:58

بھارت؛ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے انتظامات نامکمل، غیر یقینی صورتحال

جیو نیوز - دہلی....ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں اب زیادہ دن نہیں ،لیکن بھارت میں انتظامات اب بھی نامکمل ہے ،میگا ایونٹ کےوینیوز کے لئے اب تک کوئی فیصلہ نہیں ہوسکا ،یہی وجہ ہے کہ ٹکٹس بھی جاری نہیں ہوسکیں ہیں،شائیقین کرکٹ اس صورتحال سے کافی پریشان دکھائی دے رہے ہیںٕ۔

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے شروع ہونے میں اب دن کم اور مسائل زیادہ ہیں، ایونٹ میں ایک ماہ سے بھی کم کا عرصہ رہ گیا ہے ،لیکن اب تک ٹکٹوں کی فروخت تک شروع نہیں ہوسکی ،دہلی کے فیروز شاہ کوٹلہ اسٹیڈیم میں شیڈول میچز پر اب تک غیر یقینی کے بادل چھائے ہوئے ہیں، جبکہ سیکورٹی صورتحال کے سبب ممبئی پر بھی سوالیہ نشان بنا ہوا ہے۔

وینیوز کا حتمی فیصلہ نہ ہونے کے سبب اب تک ایونٹ کی ٹکٹس بھی ایشو نہیں ہوسکی ہیں،وہ غیر ملکی شائقین جو میچز کے لئے بھارت کا رخ کرنا چاہتے ہیں،ان کےلئے فلائیٹس اور ہوٹل بکنگ میں مشکلات پیدا ہوسکتی ہیں۔

امکان ظاہر کیا جارہا تھا کہ دنیا بھر سے ہزاروں شائقین بھارت آئیں گے ،لیکن نئی دہلی جہاں چار میچز شیڈول ہے اب تک سیکیورٹی کلئیرنس نہیں مل سکی ہے۔بی سی سی آئی نے ٹکٹس کی فروخت کے لئے ایک بار پھر تاریخ بدل دی ہے اور امکان ہے کہ 15 فروری سے ٹکٹس جاری ہوجائیں گے ،آئی سی سی ورلڈ ٹی ٹوئنٹی 8 مارچ سے شروع ہوگا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.