تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
4 اپریل 2016
وقت اشاعت: 22:52

پی ایس ایل: کراچی کنگز کا کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 127رنز کا ہدف

جیو نیوز - شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے 14ہویں میچ میں کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کیلئے 127رنز کا ہدف دے دیا۔کراچی کنگز نے ٹاس جیتنے کے بعد بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور مقررہ 20اوورز میں 9کھلاڑیوں کے نقصان پر 126رنز بنا ڈالے۔

کپتان شعیب ملک نے سب سے زیادہ 45رنز بنائے۔ جیمز ونس نے 23، روی بوپارا نے 14، شکیب الحسن نے 10، سہیل تنویر نے 8، نعمان انور اور مشفق الرحیم نے چھ چھ رنز بنائے، عماد وسیم دو رنز بنا کر رن آوٓٹ ہوئے جبکہ اسامہ میر کوئی بھی رن بنائے بغیر صفر پر آؤٹ ہوگئے۔سہیل خان 7 رنز کے ساتھ جبکہ میر حمزہ صفر پر ناٹ آؤٹ رہے۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے گرانٹ ایلیئٹ نے 4جبکہ انور علی، ذوالفقار بابر، اعزاز چیمہ اور محمد نبی نے ایک ایک وکٹ لی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.