تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 اپریل 2016
وقت اشاعت: 2:37

پی ایس ایل: کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5وکٹ سے ہرادیا

جیو نیوز - شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے 14ہویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کو 5وکٹ سے شکست دے دی۔
کراچی کنگز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کی اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 127رنز کا ہدف دیا۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 5کھلاڑیوں کے نقصان پر 18اعشاریہ5اوورز میں ہی مطلوبہ ہدف حاصل کرلیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے احمد شہزاد نے سب سے زیادہ 41رنز بنائے۔ دیگر کھلاڑیوں میں کیون پیٹرسن نے 26، لیوک رائٹ نے 11، گرانٹ ایلیئٹ نے 5رنز اسکور کیے۔ کپتان سرفراز احمد 29جبکہ انور علی 5رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔ محمد نواز 6رنز پر رن آوٹ ہوئے۔

کراچی کنگز کی جانب سے اسامہ میر نے 2جبکہ شکیب الحسن اور عماد وسیم نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.