تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:46

پنسلوانیہ : درجنوں گاڑیاںٹکرانے سے تین افراد ہلاک

جیو نیوز - واشنگٹن........ امریکی ریاست پنسلوانیہ میں ایک ہائی وے پر درجنوں گاڑیاں آپس میں ٹکرانے کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔

امریکی ذرائع ابلاغ کے مطابق برف باری کے باعث لبنان کائونٹی کے علاقے میں ایک ہائی وے پر 50 کے قریب گاڑیاں آپس میں ٹکرا گئیں جس کے نتیجے میں تین افراد ہلاک اور ایک درجن سے زائد زخمی ہوگئے۔ ریاستی ایمرجنسی حکام کے مطابق زخمیوں کو مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔

قبل ازیں محکمہ موسمیات نے فلاڈیلفیا اور ملحقہ علاقوں میں شدید موسم کی پیشگوئی کی تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.