تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 9:23

پی ایس ایل،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا پشاور زلمی کو جیت کیلئے130رنز کا ہدف

جیو نیوز - شارجہ......پاکستان سپر لیگ کے17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کو میچ مین فتح کےلئے 130رنز کا ہدف دیا ہے،پشاور کے شاہد آفریدی نے7رنز دے کر5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ کسی طور بھی درست ثابت نہیں ہوا اور18اوورز میں ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ایلوٹ40،احمد شہزاد21اور اسد شفیق16رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

ایک موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے 9وکٹ66رنز پر گر چکے تھے اسموقع پر ذو الفقار بابر نےاچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا اور ٹیم کے مجموعےکو129رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے20رنز نا قابل شکست اننگز کھیلی۔

اس موقع پر ایلوٹ40رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم دو اوورزپہلے 18ویں اوورز میں129رنز بناسکی اور حریف ٹیم کو130رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شاہد آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے4اوورز میں7رنز دے کر5وکٹیں حاصل کیں،وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میچ کی دلچسپ صورت حال اسوقت سامنے آئی جب وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے کو دکھا دیا تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے معاملے کو سنبھالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.