تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:20

پی ایس ایل: پشاور زلمی نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرادیا

جیو نیوز - شارجہ.......پاکستان سپر لیگ میں شاہد آفریدی کی پشاور زلمی نے سرفراز احمد کی کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 8 وکٹوں سے ہرا کر ایونٹ میں پہلی شکست کا بدلہ چکا دیا۔

پاکستان سپر لیگ کے17ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرزنے پشاور زلمی کو میچ میں فتح کےلئے 130رنز کا ہدف دیا تھا ،پشاور کے شاہد آفریدی نے7رنز دے کر5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔

کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ کیا تاہم ان کا یہ فیصلہ کسی طور بھی درست ثابت نہیں ہوا اور18اوورز میں ہی پوری ٹیم پویلین لوٹ گئی۔ایلوٹ40،احمد شہزاد21اور اسد شفیق16رنز بنا کر قابل ذکر رہے۔

ایک موقع پر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی 9وکٹس66رنز پر گر چکی تھیں، اس موقع پر ذو الفقار بابر نےاچھی بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے اپنی ٹیم کو مکمل تباہی سے بچالیا اور ٹیم کے مجموعےکو129رنز تک پہنچانے میں اہم کردار ادا کیا،انہوں نے20رنز ناقابل شکست اننگز کھیلی۔

اس موقع پر ایلوٹ40رنز بنانے کے بعد آئوٹ ہو گئے، یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی پوری ٹیم 18ویں اوورز میں129رنز بناسکی اور حریف ٹیم کو130رنز کا ہدف دیا۔

پشاور زلمی کی جانب سے شاہد آفریدی سب سے کامیاب بولر رہے انہوں نے4اوورز میں7رنز دے کر5وکٹیں حاصل کیں،وہاب ریاض نے دو کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔میچ کی دلچسپ صورت حال اسوقت سامنے آئی جب وہاب ریاض اور احمد شہزاد کے مابین سخت جملوں کا تبادلہ ہوا اور ایک دوسرے کو دھکا دیا تاہم ساتھی کھلاڑیوں نے معاملے کو سنبھالا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.