تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اپریل 2016
وقت اشاعت: 14:30

قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی، ایئر پورٹ پر شاندار استقبال

جیو نیوز - لاہور.........ساؤتھ ایشین گیمز میں بھارت کو فائنل میں شکست دے کر گولڈ میڈل جیتنے والی قومی ہاکی ٹیم وطن واپس پہنچ گئی ، ایئر پورٹ پر ٹیم کا شاندار استقبال کیا گیا۔

قومی ہاکی ٹیم کے کپتان کا کہنا ہے کہ ٹیم کےکھلاڑیوں نےبہت محنت کی، پاکستان نےبھارت کو دو مرتبہ ٹورنامنٹ میں شکست دی، قومی ٹیم کےکھلاڑیوں اورقوم کومبارکبادپیش کرتاہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ بھارت کی ٹیم18کھلاڑیوں کےساتھ کھیل رہی تھی، کھلاڑی کم ہونےکےباوجودٹیم نےبہترین کھیل کامظاہرہ کیا، فائنل میں ٹیم کےلیےگول کرنےپربہت خوشی ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.