تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
9 اپریل 2016
وقت اشاعت: 7:16

ڈیرن سیمی کی پشتو سیکھنے میں دلچسپی

جیو نیوز - شارجہ...... ڈیرن سیمی نے پشتو سیکھنا شروع کر دی ہے ان کا کہنا ہے کہ خوشی ہے آفریدی کی قیادت میں کھیلنے کا موقع ملنے کے ساتھ یہاں کا کلچر دیکھنے کا بھی موقع مل رہا ہے۔

پاکستان سپر لیگ میں پشاور زلمی کا حصہ بننے والے ڈیرن سیمی نے پشتو سیکھنا شروع کر دی ہے،ڈیرن سیمی نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہاکہ مجھے خوشی ہے کہ مجھے شاہد آفریدی کی قیادت میں کھیلنے کا موقع مل رہا ہے، یہاںکرکٹ کے علاوہ مجھے پاکستان کےکلچر کو قریب سے دیکھنے کا موقع مل رہا ہے، یہاں کے لوگوں میں گھلنا ملنا بہت ہی اچھا لگ رہا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.