تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
10 اپریل 2016
وقت اشاعت: 19:28

بھارتی ہائی کمشنر کی پاکستانی ٹیم کو صدر سے بڑھ کر سکیورٹی دینے کی یقین دہانی

جیو نیوز - لاہور......بھارتی ہائی کمشنر گوتم بمبا والے نے پاکستانی ٹیم کو صدر سے بڑھ کر سیکیورٹی دینے کی یقین دہانی کراتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم نریندر مودی نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو ٹی20 ورلڈ کپ میں شرکت کی منظوری دے دی ہے۔

لاہور میں جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے گوتم بمباوالے نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کی شرکت کے بارے میں پہلے شک کا اظہار کیا گیا تھا، تاہم اب اس کی شرکت کا خیر مقدم کریں گے۔

بھارتی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ پاکستان کے بغیر ٹی 20 ورلڈ کپ کا کوئی مزہ نہیں، ٹی 20 کپ میں شرکت کا فیصلہ اب پاکستان نے کرنا ہے۔ ان کہناتھاکہ چیئرمین پی سی بی سے کرکٹ پر کوئی بات نہیں ہوئی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.