11 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:18
لاہور قلندرزکے کرس گیل ان فٹ،آج کے میچ میں شرکت مشکوک
جیو نیوز - لاہور......لاہور قلندرز کے اہم ترین کھلاڑی کرس گیل ان فٹ ہوگئے جس کی وجہ سے ان کی آج کے میچ میں شرکت مشکوک ہوگئی۔کرس گیل کمر کی تکلیف میں مبتلا ہیں۔
کرس گیل پاکستان سپر لیگ کے اب تک کے میچوں میں سے گزشتہ روز ہی کچھ بہتر کارکردگی کا مظاہر کر پائے ہیں ۔ دوسری جانب لاہور قلندرز کیلئے آج کا میچ جیتنا ضروری ہے، چاہے کرس گیل یہ میچ کھیلیں یا نہ کھیلیں۔