تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:50

پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ

جیو نیوز - دبئی......پاکستان سپر لیگ کے 20ویں میچ میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے ٹاس جیت کر لاہور قلندرز کو پہلے بیٹنگ کرنے کی دعوت دی ہے۔

پی ایس ایل میں سنسنی خیز آخری لیگ میچ جاری ہے،اسلام آبادیونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق نے ٹاس جیتا اور لاہور قلندرز کو بیٹنگ کی دعوت دی،لاہور قلندر کے لیے بری خبر یہ ہے کہ کرس گیل ان فٹ ہوکر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئے ہیں، وہ آج رات وطن واپس روانہ ہوجائیں گے۔مصباح الحق کا کہنا ہے کہ اوس پڑنے کی وجہ سے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا ہے۔

لاہور قلندر کو اگلے مرحلے میں جانے کے لیے فتح درکار ہے، لاہور قلندر کو شکست کی صورت میں کراچی کنگز کوالیفائی کرجائے گی، کراچی اور لاہور، دونوں ٹیموں کے چار چار پوائنٹ ہیں۔لاہور قلندر جیتی تو اس کے پوائنٹس زیادہ ہوجائیں گے، لیکن اگر ہاری تو کراچی کنگز آپس کے میچ اور نیٹ رن ریٹ کی بنیاد پر کوالیفائی کرجائے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.