12 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:59
گوجرانوالہ :دنگل کی کوریج نہ کرنے پر پہلوانوں کا صحافیوں پر تشدد
جیو نیوز - گوجرانوالہ......گوجرانوالہ میں دنگل سے پہلے پہلوانوں نے صحافیوں پر داؤ پیچ آزما ڈالے۔جشن بہاراں میں دنگل کی کوریج نہ کرنے پر پہلوانوں نے صحافیوں پر تشدد کیا۔
پہلوانوں نے کیمرہ مین اور صحافیوں پر حملہ کیا اور ان سے ہاتھا پائی کی۔ گوجرانوالہ کی ضلعی انتظامیہ کی جانب سے ٹراما سینٹر میں میڈیا کوریج پر پابندی کے بعد صحافیوں نے دنگل کا بائیکاٹ کیا تھا۔