تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 1:15

کنگز کے کنگ شعیب ملک تخت ِ کراچی سے دستبردار

جیو نیوز - کراچی......کراچی کنگز کے کنگ شعیب ملک تخت کراچی سے دستبردارہو گئے، روی بوپارہ کا ستارہ چمک گیا،کپتان اور نائب کپتان کے اختلافات کھل کر سامنے آگئے،شعیب ملک نے روی بوپارا کو کراچی کنگز کا نیا کنگ نامزد کردیا۔

انگلش پلیئر نے ٹیم کی شکست پر ایک روز پہلے ہی کپتان پر طنز کے تیر برسائے تھے۔کل تک کراچی کنگز کے نائب کپتان اور آج کے کنگ روی بوپارہ نے پشاور زلمی سے شکست کے بعد شعیب ملک کے فیصلوں کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا۔

انہوں نے ٹاس جیت کر شعیب ملک کے بیٹنگ کے فیصلے کو غلط قرار دیا تھااور یہ بھی کہا تھا کہ کراچی کنگز اگلے راؤنڈ میں جانے کی مستحق نہیں تھی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.