تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 10:54

ویوین رچرڈز پاکستانی بیٹسمینوں کو گر کی باتیں بتائینگے

جیو نیوز - دبئی.........ویسٹ انڈیز کے سابق شہرہ آفاق بیٹسمین ’’ویوین رچرڈز‘‘ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں پاکستانی بیٹسمینوں کو گر کی باتیں بتائیں گے،پاکستان کرکٹ بورڈ کےساتھ ان کی بات چیت آخری مرحلے میں پہنچ گئی۔

پاکستان سپر لیگ میں ویوین رچڑدز کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے ساتھ بطور مینٹور کام کر رہے ہیں اور کوئٹہ کی غیر معمولی کارکردگی بھی سب کے سامنے ہے ۔یہی وجہ ہے کہ پی سی بی نے کھلاڑیوں کا حوصلہ بڑھانے اور بیٹنگ کے نت نئے گر سکھانے کے لئے ویوین رچرڈز کی خدمات حاصل کرنے کا فیصلہ کیا ۔

اطلاعات ہیں کہ بورڈ اور رچرڈز کے درمیان بات چیت آخری مراحلے میں پہنچ چکی ہے، جلد معاملات طے ہو جائیں گے۔البتہ ویوین رچرڈز صرف ورلڈ ٹی ٹوئنٹی میں ہی پاکستان ٹیم کے ساتھ مینٹور کی حیثیت سے جائیں گے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.