تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
14 اپریل 2016
وقت اشاعت: 23:1

محمد نواز پاکستان سپر لیگ کے سب سے نمایاں نوجوان کھلاڑی

جیو نیوز - کراچی.....پاکستان سپر لیگ میں شاندار کارکردگی دکھانے والے محمد نواز ایشا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے تو پاکستان ٹیم میں جگہ بناچکے ہیں ۔پی ایس ایل کے ہر میچ میں ان کی کارکردگی بھی بہتر سے بہتر ہوتی جارہی ہے کوئٹہ گلیڈی ایئٹر کے آل راونڈر نے پاکستان سپر لیگ میں پہلے میچ سے سب کی ےتوجہ حاصل کی۔

لیفٹ آرم اسپن بولنگ کے ذریعے وہ ایونٹ میں اب تک 13 شکار کرچکے ہیں ۔محمد نواز اہم مواقع پر کوئٹہ کو وکٹیں دلائیں ۔محمد نواز اسی کار کردگی پر ایشیا کپ اور ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ٹیم میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوئے۔

محمد نواز کا کہنا ہے کہ وہ گزشتہ دو سال سے پرفارم کررہے ہیں انہیں امید تھی کہ وہ جلد ٹیم میں جگہ بنائے گے۔

صرف بولنگ ہی نہیں بیٹنگ میں محمد نواز نے پی ایس ایل میں اچھی اننگز کھیلیں ۔کرکٹ ماہرین کی رائے میں بھی محمد نواز پاکستان سپر لیگ کے سب سے نمایاں نوجوان کھلاڑی کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.