تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 3:34

کراچی کنگز یا اسلام آباد یونائیٹڈ، دوسرا پلے آف کون جیتے گا؟

جیو نیوز - کراچی......آج پاکستان سپر لیگ کا میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا ، کل تو کراچی اور لاہور کی ہتھنیوں کی پیش گوئی غلط ثابت ہوئی، آج لاہور کی اونٹنی اور کراچی کی ہتھنی کیا کہتی ہیں؟

کل پشاور زلمی کی دیوانی کراچی کی ملکہ اور لاہور کی سوزی کے دل ٹوٹے ،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے آگے،پشاور زلمی کی ایک نہ چلی اور آج کراچی کنگز اور اسلام آباد یونیائیٹڈ کے درمیان میچ کی پیش گوئیوں کے ساتھ میدان میں ہیں،ایک بار پھر، کراچی کی ہتھنی ملکہ اور لاہور کی اونٹنی ۔

آج کے میچ میں جیتے گا اسلام آباد یونائیٹڈ اس بات کا کراچی چڑیا گھر کی ملکہ نے فیصلہ دے دیاجبکہ لاہور چڑیا گھر کی اونٹنی نے کراچی کنگز کے حق میں فیصلہ دیا ہے۔

تو جناب آج کراچی کی ملکہ جیتے گی یا لاہور کی اونٹنی ؟؟؟ فیصلہ چند گھنٹوں میں ہوجائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.