15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:57
پی ایس ایل: اسلام آباد یونائیٹڈ کا ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ
جیو نیوز - دبئی......پاکستان سپر لیگ کے دوسرے کوالیفائنگ فائنل میں اسلام آباد یونائیٹڈ نے کراچی کنگز کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔
اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان مصباح الحق کا اس موقع پر کہنا تھا کہ ٹیم میں چار تبدیلیاں کی ہیں، پلے آف میچ بہت اہم ہے، پریشر ہوگا۔
کراچی کنگز کے کپتان روی بوپارا نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ شعیب ملک اچھے کپتان ،تجربہ کار، اچھے اور بہت سینئرکھلاڑی ہیں ،امید ہےکہ آج ان کی کارکردگی اچھی ہوگی۔
آج کے میچ میں جیتنے والی ٹیم کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا جس میں جیتنے والی ٹیم فائنل میں جائے گی۔