تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 8:9

ورلڈ ٹی 20، بھارت جانا ہے یا نہیں، فیصلہ حکومت کریگی:شہریار خان

جیو نیوز - لاہور......چیئرمین پی سی بی شہر یار خان کا کہنا ہے کہ بھارت میں پاکستان مخالف پراپیگنڈہ زوروں پر ہے، ایسے میں ورلڈٹی ٹوئنٹی میں شرکت کا حتمی فیصلہ حکومت کرےگی،وہ جو فیصلہ کرے گی پی سی بی کو قبول ہوگا۔

وہ لاہور میں لٹریری فیسٹیول کے موقع پر میڈیا سے بات کر رہے تھے۔ شہر یار خان کا مزید کہنا تھا کہ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی نہ کھیلنے کا نقصان یہ ہوگا کہ پاکستانی کھلاڑیوں کو بڑی ٹیموں سے کھیلنے کا موقع نہیں ملے گا۔

انہوں نےکہا کہ آئی پی ایل میں پاکستانی کھلاڑیوں کو موقع نہیں ملتا، اس لیے پی ایس ایل میں بھارتی کھلاڑیوں کو نہیں کھلارہے، دنیا بھر کے کھلاڑیوں کو آپس میں کھیلنے کا موقع ملنا چاہیے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.