تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
15 اپریل 2016
وقت اشاعت: 11:7

کراچی کنگزکا اسلام آباد یونائیٹڈ کوجیت کیلئے112رنز کا ہدف

جیو نیوز - دبئی...... کراچی کنگزنے اسلام آباد یونائیٹڈ کومیچ میں فتح کےلئے 112رنز کا ہدف دیا ہے ،کراچی کنگز کے کپتان روی بوپارا نےسب سے زیادہ 37 رنز کی اننگز کھیلی،اسلام آباد یونائیٹڈ کے محمد سمیع نے صرف8رنز دیکر5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔
میچ کاٹاس اسلام آباد یونائیٹڈ کے کپتان نے جیتا اور کراچی کنگز کو بیٹنگ کی دعوت دی،ان کا یہ فیصلہ اسلام آباد کے بالرز نے بالکل درست ثابت کر دکھایا ۔کراچی کنگز کی وکٹیں وقفے وقفے سے گرتی رہیں سوائے روی بوپارا37، سائمنز19اورریان ڈوئشے16رنز قابل ذکر رہے،باقی کوئی بیٹسمین دوہرے ہندسے میں داخل نہ ہو سکا۔شعیب ملک صفر پر آئوٹ ہو ئے۔

اسلام آباد یونائٹیڈ کےمحمدسمیع نے شاندار بولنگ کا مظاہرہ کرتے ہو ئے صرف8رنز دےکر5کھلاڑیوں کو آئوٹ کیا۔شاندار بولنگ کے بعد مختصر گفتگو میں محمد سمیع نے کہا کہ انہیں وسیم اکرم کی بڑی رہنمائی حاصل رہی، ٹیم مینجمنٹ نے جو پلان کیا اس کے مطابق باؤلنگ کی ، کوشش ہے کہ میچ جیت جائیں، اپنی پرفارمنس پر خوشی ہے۔

آج کے میچ میں جیتنے والی ٹیم کا پشاور زلمی سے مقابلہ ہوگا ،اس مقابلے میں فاتح ٹیم فائنل کے لئے کوالی فائی کرلے گی ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.