تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 0:24

پاکستان سپرلیگ فائنل کےتمام ٹکٹ فروخت ہوچکے، نجم سیٹھی

جیو نیوز - دبئی......پاکستان سپرلیگ کے چیئرمین نجم سیٹھی نے کہاہے کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کےتمام ٹکٹ فروخت ہوچکےہیں، شاہدآفریدی بھی پی ایس ایل کافائنل دیکھنےآئیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر پیغام میں نجم سیٹھی کا کہنا ہے کہ پی ایس ایل کاانعقادٹیم ورک کانتیجہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان سپرلیگ فائنل کےتمام ٹکٹ فروخت ہوچکےہیں، جن کےپاس ٹکٹ نہیں ان سےدرخواست ہےکہ وہ اسٹیڈیم نہ آئیں۔

دوسری جانب جیو نیوز کے پروگرام اسکور کے اینکر سید یحییٰ حسینی سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے نجم سیٹھی نے کہا کہ ان کی خواہش تھی وزیراعظم نوازشریف اور عمران خان پی ایس ایل کا فائنل دیکھیں، وہ مصروفیت کے باعث نہیں آرہے تو ہماری کوشش ہوگی کہ اگلے سال پی ایس ایل پاکستان لے جائیں۔

انہوں نے کہا پی ایس ایل کے منافع کا ہم نے جو اندازہ لگایا تھا وہ پورا ہوا ہے، آئندہ برسوں میں یہ منافع مزید بڑھے گا۔

پی ایس ایل کافائنل آج اسلام آبادیونائیٹڈاورکوئٹہ گلیڈی ایٹرزکےدرمیان کھیلاجائیگا، میچ رات نو بجے شروع ہوگا، جسے جیو سوپر براہ راست نشر کرے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.