18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 6:50
پی سی بی کا ویون رچرڈ سے معاہدہ نہ طے پاسکا
جیو نیوز - لاہور ........پاکستان کرکٹ بورڈ کا ویسٹ انڈیز کے سابق کپتان ویون رچرڈ سے معاہدہ نہ ہوسکا۔پی سی بی کا کہنا ہے کہ ویون رچرڈ ز نے محض تین ہفتوں کے لئے 80 ہزار ڈالرز مانگے ہیں جسے ادا کرنا ممکن نہیں ہوگا ۔
پاکستان کرکٹ بورڈ ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کے لئے ویو ن رچرڈ سے بطور بیٹنگ کنسلٹنٹ معاہدے کا خواہش مند تھا۔جس کے لئے بورڈ کو امید تھی کہ معاملات 30 سے 40 ہزار ڈالرز میں طے ہوجائیں گے ۔
لیکن ویون رچرڈ نے 80ہزار ڈالرز مانگ کر حیران کردیا ۔بورڈ ذرائع کا کہنا ہے تین ہفتوں کے لئے اتنا معاوضہ ادا کرنا ممکن نہیں لیکن اگر رچرڈ ز نظر ثانی کریں تو فوری طور پر ان کی تقرری کی جاسکتی ہے ۔