18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:44
دبئی میں پی ایس ایل کا فائنل، کھڑکی توڑ شو کی تیاریاں مکمل
جیو نیوز - دبئی........دبئی میں پاکستان سپر لیگ کا فائنل کھڑکی توڑ شو کے لیے تیاریاں مکمل کر لی گئیں ہیں ۔دبئی پولیس کے اضافی دستے بھی تعینات کر دیئے گئے ہیں ۔
دبئی اسٹیڈیم میں پولیس کا خصوصی مانیٹرنگ سیل قائم کیا گیا ہے جو شائقین کرکٹ کے نظم و ضبط پر نظر رکھے گا اور ان کی رہنمائی بھی کرے گا ۔
گھوڑوں پر سوار پولیس اہل کار بھی اسٹیڈیم کے اطراف تعینات کیے جائیں گے ۔
اس موقع پر دبئی اسپورٹس سٹی کی انتظامیہ نےفائنل کا ٹکٹ نہ رکھنے والوں کو اسٹیڈیم کا رخ نہ کرنے کی ہدایات جاری کیں ہیں۔