18 اپریل 2016
وقت اشاعت: 12:28
بنگلہ دیشی بورڈنے معطل امپائر پر عائدپابندی ہٹا لی
جیو نیوز - ڈھاکا...... بنگلہ دیش کرکٹ بورڈ (بی سی بی) نے کرپشن کے الزامات پر 10 سال کیلئے معطل امپائر نادر شاہ سے پابندی ہٹالی۔نادر شاہ پر مارچ 2013 میں مبینہ طورپر بدعنوانی میں ملوث ہونے پر 10 سال کی پابندی عائد کی گئی تھی۔
تفصیلات کے مطابق نادر شاہ اب امپائرنگ کے فرائض انجام دینے کے اہل ہیں لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہے کہ وہ فرسٹ کلاس مقابلوں بنگلہ دیش کرکٹ لیگ یا ڈھاکا پریمیئر ڈویژن کرکٹ لیگ میں امپائرنگ کریں گے یا نہیں۔
بی سی بی کی میڈیا کمیٹی کے چیئرمین جلال یونس کا کہنا تھا کہ ’بی سی بی نے محسوس کیا کہ انہوں نے گزشتہ برسوں میں اپنی غلطیوں سے بہت سیکھا ہے اور وہ کسی قسم کے مالی بد عنوانیوں میں شریک نہیں تھے۔