تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
11 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 2:10

ٹی 20 کرکٹ : سعید اجمل سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے

جیو نیوز - دبئی … پاکستان کے اسپنر سعید اجمل ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے، عمر گل دوسرے نمبر پر جبکہ پاکستان کے ہی شاہد آفریدی تیسرے نمبر پر ہیں۔ آسٹریلیا کے خلاف دبئی میں ہونے والے آخری ٹی 20 میچ میں سعید اجمل نے 2 کھلاڑیوں کو پویلین کی راہ دکھائی اور ٹی 20 انٹرنیشنل میں سب سے زیادہ 60 وکٹیں لینے والے کھلاڑی بن گئے، انہوں نے یہ اعزاز 42ویں میچ میں حاصل کیا۔ اس سے پہلے شاہد آفریدی 50 میچز میں 58 وکٹ کے ساتھ پہلے نمبر تھے لیکن اسی میچ میں عمر گل نے بھی جو اپنا 43واں میچ کھیل رہے تھے 59 وکٹ حاصل کر کے دوسری پوزیشن حاصل کرلی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.