12 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 12:5
فیفا کوالیفائرز: اسپین، فرانس، جرمنی اور ہالینڈکی کامیابی
جیو نیوز - ویمبلی… فیفاورلڈ کپ 2014 کے سلسلے میں ہونے والے کوالیفائرز میں اسپین، فرانس، جرمنی اور ہالینڈ نے اپنے میچز جیت لئے۔ ورلڈ کپ کوالیفائنگ میچز میں فرانس نے بیلاروس کو 3-1 سے ہرا دیا۔ فرانس کے جانب سے فرینک ریبری نے دو گولز اسکور کئے۔ویینا، آسٹریا میں ہونے والے ایک اور میچ میں جرمنی نے میزبان ٹیم آسٹریا کو ایک کے مقابلے میں دو گول سے مات دی۔جرمنی کی جانب سے مارکو ریوس ، ٹومس میولر اور میحسو اوزل گول اسکوررز رہے۔ادھر ویمبلی اسٹیڈیم میں انگلینڈ اور یوکرین کے درمیان میچ ایک ایک گول سے برابر رہا۔ 38ویں منٹ میں Konoplyanka کے گول کی بدولت مہمان ٹیم نے برتری حاصل کی۔ جس کا جواب انگلش ٹیم نے بڑی مشکل سے87 ویں منٹ میں دیا۔لیکن دوسری جانب ہالینڈ کی ٹیم نے ہنگری کے خلاف شاندار پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے ہنگری کو 4-1 سے شکست دی۔ جرمین لینز نے ڈچ ٹیم کی وجہ سے دو گولز اسکور کئے۔ارجنٹینا اورپیرو کا میچ ایک ایک گول سے برابری پر ختم ہوا۔