19 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 16:56
بلائنڈ ٹی20ورلڈکپ:پاکستان کے ابتدائی اسکواڈ کا اعلان
جیو نیوز - لاہور…سری لنکا میں ورلڈ ٹی 20 کا میلہ سج گیا تو بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 کا میلا لگے گا بھارت میں جس کیلئے پاکستان کے ممکنہ 23کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے۔پہلا بلائنڈ ورلڈ ٹی 20 یکم سے 13دسمبر بھارت کے شہر بنگلور میں کھیلا جائے گا، جس کیلئے پاکستان کے 23ممکنہ کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کردیا گیا ہے، ذیشان عباسی کپتان اورمحمد جمیل کو نائب کپتان ہوں گے ،کھلاڑیوں کا تربیتی کیمپ اکتوبر کے پہلے ہفتے میں لاہور میں لگایا جائے گا، پہلے ورلڈ بلائنڈ کپ میں نو ٹیمیں شرکت کریں گی۔