21 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:23
ٹی 20ورلڈکپ:نیوزی لینڈ نے بنگلادیش کو59 رنز سے ہرا دیا
جیو نیوز - پالی کیلے…ورلڈ ٹی20 میں نیوز ی لینڈ نے بنگلا دیش کو 59 رنز سے ہرا دیا،میک کیولم نے 123رنز کی ریکارڈساز اننگز کھیلی ،پالی کیلے میں میک کیولم نے میلہ لوٹ لیا،وکٹ کیپر بیٹسمین نے بنگلا دیشی بولرز کی دل کھول کر دُھنائی کی،گراوٴنڈ کے چاروں اطراف سات چھکے اور گیارہ چوکے لگائے، میک کیولم نہ صرف ٹی20 میں دوسنچری بنانے والے واحد کھلاڑی بن گئے ،بلکہ 123 رنز کی سب سے بڑی اننگز کھیلنے کا ریکارڈ بھی اپنے نام درج کروا لیا۔نیوزی لینڈ کا اسکور بیس اوورز میں تین وکٹ پر191 رنز رہا ،فرینکلین35رنز کے ساتھ نمایاں رہے۔جواب میں بنگلا دیشی بیٹنگ ابتدا میں ہی لڑ کھڑا گئی،ناصر حسین نے بہتر بیٹنگ کی اور 50 رنز بنائے ،لیکن ٹیم کااسکور آٹھ وکٹ پر 132 رنز ہی ہو سکا،کیل ملز اور ساوٴتھی نے تین تین کھلاڑیوں کو آوٴٹ کیا ۔