تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 5:43

الویرو پیٹرسن کا ڈومیسٹک میچ میں فیلڈنگ کے دوران ہاتھ ٹوٹ گیا

جیو نیوز - جوہانسبرگ…جنوبی افریقہ کی ٹیسٹ کرکٹ ٹیم کے اوپنگ بیٹسمین الویرو پیٹرسن انجری کی وجہ سے تین ہفتوں تک کرکٹ کے میدانوں سے دور رہیں گے۔ کرکٹ جنوبی افریقہ کی طرف سے جاری کردہ تفصیلات کے مطابق الویرو پیٹر سن کا سن فوئل سیریز کے میچ میں فیلڈنگ کے دوران بایاں ہاتھ ٹوٹ گیا ہے، میڈیکل رپورٹ کے مطابق ان کی انجری سنجیدہ نوعیت کی ہے اور انہیں مکمل طور پر فٹ ہونے میں کم از کم تین ہفتے لگ سکتے ہیں، یاد رہے کے الویرو پیٹر سن جنوبی افریقن ڈومیسٹک ٹیم لائنز کے کپتان ہیں اور ان کی جگہ نیل میکنزی کو قائم مقام کپتان کی ذمہ داری سونپ دی گئی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.