تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 8:15

ایشین کرکٹ کونسل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس پیر کوہو گا

جیو نیوز - اسلام آباد … ایشین کرکٹ کونسل ڈویلپمنٹ کمیٹی کا اجلاس پیر کو اسلام آباد میں ہو گا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین اور اے سی سی کمیٹی کے سربراہ چوہدری ذکاء اشرف اجلاس کی صدارت کریں گے۔ یہ 2009ء سری لنکن ٹیم پر حملے کے بعد پاکستان میں اے سی سی کا پہلا اجلاس ہو گا۔ اجلاس میں شرکت کیلئے کمیٹی کے شرکاء آج پاکستان پہنچیں گے۔ اجلاس میں ایشیا میں کرکٹ کو فروغ دینے کے حوالے سمیت اہم امور پر بات چیت کی جائے گی اس کے علاوہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے معاملے پر بھی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.