23 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 10:13
ٹی20ورلڈ کپ میںآ ج پاکستان اور کیویز مد مقابل
جیو نیوز - پالی کیلے… انتظار کی گھڑیاں ختم ہو نے کو ہیں ،ورلڈٹی20میں پاکستان کاپہلا میچ اب دورنہیں اور مقابلہ ہے نیوزی لینڈ سے۔ یہ پالی کیلے میں پاکستان اورنیوزی لینڈ کا 9واں مقابلہہو گا۔ تک کھیلے گئے میچز میں پاکستان کاپلہ بھاری ہے،پاکستان نے پانچ تو کیویز نے تین میچ جیتے۔ پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹیمیں اسی میدان پرآمنے سامنے ہوں گی جہاں پچھلے سال کیویز نے پاکستان کاجوحشرکیا،وہ ڈراوٴنے خواب سے کم نہیں ،جب کامران اکمل کی دریا دلی نے روس ٹیلر کو سنچری بنانے کاخوب موقع دیا۔ کیویز کو سب سے زیادہ امید ہوگی برینڈن میک کولم سے جو پاکستان کے خلاف 5میچز میں 137رنز بنا چکے ہیں۔ ساتھ ہی فاسٹ بولرٹم ساوٴتھی بھی خطرہ بن سکتے ہیں جن کے ہاتھ لگی ہیں پانچ میچز میں گیارہ وکٹیں ۔ پاکستان کی طرف سے نیوزی لینڈ کے خلاف سب سے موثر کھلاڑی شاہدآفریدی رہے ہیں ،جنھوں نے 8میچزمیں 133رنز بنائے ،اوربارہ وکٹیں بھی حاصل کیں، لیکن عمر گل کو کیویز کبھی بھول نہیں سکتے،جنھوں نے 2009ء میں اوول لندن میں صرف 6رنز دے کر 5وکٹیں حاصل کی تھی۔