تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:34

ایشیائی ٹیمیں پاکستان آئیں، کرکٹ کیلئے ہر ممکن کام کرینگے، ذکاء اشرف

جیو نیوز - اسلام آباد … پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین چوہدری ذکاء اشرف نے کہا ہے کہ ایشین کرکٹ کونسل کے ارکان نے پاکستان میں سیکیورٹی تحفظات کا اظہار نہیں کیا، ایشیائی ٹیمیں پاکستان آکر کھیلیں، کرکٹ کے فروغ کیلئے ہر ممکن کام کریں گے، پاکستان میں ایشیائی ٹیموں کا ٹورنامنٹ کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اسلام آباد میں ایشین کرکٹ کونسل کی ڈیولپمنٹ کمیٹی کااجلاس ذکاء اشرف کی صدارت میں ہوا۔ نیوز بریفنگ میں ذکاء اشرف نے کہاکہ ایشین کرکٹ کونسل نے افغانستان کو آئی سی سی کی ایسوسی ایٹ ممبرشپ کیلئے نامزد کیا جس کی تمام ایشین ممالک نے حمایت کی ہے۔ چیئرمین پی سی بی نے بتایا کہ پاکستان نے کرکٹ کے ترقی پذیر ممالک کو نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹریننگ کرنے کی پیش کش کی ہے۔ اے سی سی کے چیف ایگزیکٹو اشرف الحق نے کہا کہ پاکستان میں انہیں سیکیورٹی کا کبھی کوئی مسئلہ نہیں ہوا۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.