24 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:37
ورلڈ ٹی20: ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ میچ بے نتیجہ،ایک ایک پوائنٹ تقسیم
جیو نیوز - کولمبو…ویسٹ انڈیز اور آئرلینڈ کے درمیان پیر کو کھیلے جانیوالے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کا میچ بے نتیجہ رہا جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک پوائنٹ دیدیا گیا۔تاہم بہتر رن ریٹ کی بنیاد پر ویسٹ انڈیز نے سپر ایٹ کے لیے کوالیفائی کرلیا۔اس سے قبل ویسٹ انڈیز نے ٹاس جیت کر آئرش سائیڈ کو بیٹنگ کی دعوت دی جس پر آئرش ٹیم نے بارش کی وجہ سے انیس اوورز تک محدود اننگز میں چھ وکٹوں کے نقصان پر 129رنز بنائے مگر دوبارہ شروع ہوجانے کے باعث ویسٹ انڈیز اپنی اننگز شروع نہ کرسکا اور امپائروں نے میچ کو بے نتیجہ قرار دیدیا۔اس طرح دونوں کو ایک پوائنٹ دیا گیا۔اب ویسٹ انڈیز کی ٹیم سپر ایٹ مرحلے میں انگلستان ،نیوزی لینڈ اور سری لنکا کے ساتھ گروپ ون میں شامل ہوگئی ہے۔