تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
25 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 21:56

آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کل سے سری لنکا میں شروع ہوگا

جیو نیوز - کولمبو…آئی سی سی ویمنز ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کل سے سری لنکا میں شروع ہوگا جس میں آٹھ ممالک کی ٹیمیں شرکت کررہی ہیں۔سری لنکا میں سجنے والے میلے میں آٹھ ٹیمیں ایکشن میں ہوں گی، پہلے روز دو میچز کھیلے جائیں گے،جس میں میزبان سری لنکا مقابلہ جنوبی افریقا سے اور نیوزی لینڈ کا مقابلہ ویسٹ انڈیز سے ہوگا، پاکستان ویمنز ٹیم پول اے میں شامل ہے جس میں دفاعی چیمپئن آسٹریلیا، سابق چیمپئن انگلینڈ اور روایتی حریف بھارت کی ٹیمیں شامل ہیں، پاکستان ٹیم پہلا میچ جمعرات کو انگلینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.