تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
26 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 20:2

دلی میراتھن: 96 سالہ مینن کور دوڑ جیتنے پر عزم

جیو نیوز - چندی گڑھ … عمر میں کیا رکھا ہے بس ہمت جواں ہونی چاہئے۔ یہ بات ثابت کردی بھارتی معمر کھلاڑی نے جو 96 برس کی عمر میں میراتھن دوڑنے کا ارادہ رکھتی ہیں۔ بھارتی شہر چندی گڑھ سے تعلق رکھنے والی انتہائی ضعیف لیکن پھر بھی چست کھلاڑی مینن کور اپنے حوصلے اور ہمت کی وجہ سے طویل فاصلے کی اس دوڑ میں حصہ لینا چاہتی ہیں۔ انہوں نے نے اس دوڑ کیلئے خوب محنت کی ہے اور دیگر کھلاڑیوں کے ساتھ پریکٹس کرتے ہوئے انہوں نے کہیں بھی خود کو معمر ثابت نہیں ہونے دیا۔ ایونٹ میں شریک دیگر کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ مینن کور کی موجودگی جہاں نوجوانوں کیلئے مثال ہے وہیں ایونٹ کے دیگر کھلاڑیوں کیلئے چیلنج بھی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.