27 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 0:52
نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ اتوار سے کراچی میں شروع ہوگی
جیو نیوز - کراچی … سال کی چوتھی نیشنل رینکنگ اسنوکر چیمپئن شپ اتوار سے کراچی میں کھیلی جائے گی، سات روز جاری رہنی والی چیمپئن شپ میں ملک کے 24 بہترین کیوسٹس ایکشن میں دکھائی دیں گے۔ پاکستان بلیئرڈز اینڈ اسنوکر ایسوسی ایشن کے صدر عالمگیر شیخ نے کراچی میں پریس کانفرنس کے دوران بتایا کہ چیمپئن شپ میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 65 ہزار روپے کی انعامی رقم تقسیم ہوگی، فاتح کھلاڑی کو 70 ہزار جبکہ رنر اپ کو 40 ہزار روپے ملیں گے۔ پنجاب کے محمد آصف چیمپئن شپ کے ٹاپ سیڈ ہیں۔ ایونٹ کے فائنلسٹ نومبر میں بلغاریہ میں ہونے والی عالمی امیچور اسنوکر چیمپئن شپ میں ملک کی نمائندگی کریں گے۔