تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
28 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:18

آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ: پاکستان تیسری پوزیشن پر آگیا

جیو نیوز - دبئی … آئی سی سی ورلڈ ٹی 20 میں جنوبی افریقا کیخلاف شاندار فتح کے بعد پاکستان ٹیم ٹی 20 کی عالمی درجہ بندی میں تیسری پوزیشن پر آگئی ہے۔ پاکستان نے ورلڈ ٹی 20 کے سوپر ایٹ راوٴنڈ میں جنوبی افریقا کو 2 وکٹ سے شکست دیکر 5 ریٹنگ پوائنٹس حاصل کئے اور مجموعی طور پر 119 ریٹنگ پوائنٹس کے ساتھ تیسری پوزیشن پر پہنچ گئی ہے۔ بھارتی ٹیم آسٹریلیا کے ہاتھوں ناکامی کے بعد چوتھی سے ساتویں پوزیشن پر آگئی ہے۔ آئی سی سی ٹی 20 رینکنگ ہر میچ کے بعد اپ ڈیٹ کی جاتی ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.