تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
29 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 23:18

ورلڈ ٹی ٹوئنٹی، ویسٹ انڈیز کو9وکٹ سے شکست،سری لنکا سیمی فائنل میں

جیو نیوز - پالی کیلے …ورلڈٹی ٹوئنٹی سْپرایٹ میں سری لنکا نے ویسٹ انڈیز کو9وکٹ سے شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالی فائی کر لیا ہے۔سری لنکا نے حریف ٹیم ویسٹ انڈیز کی جانب سے دیئے گئے130کا ہدف صرف ایک وکٹ کے نقصان پر 15.2اوورز میں حاصل کر لیا۔جے وردھنے65اور سنگاکارا39رنز کے ساتھ نا قابل شکست رہے جبکہ واحد آؤٹ ہونے والے سری لنکن بیٹسمین تلکا رتنے دلشان نے13رنز بنائے ۔سپر ایٹ مرحلے کے ابتدائی دونوں میچوں میں فتح حاصل کر کے سری لنکا گروپ ون میں سر فہرست ہو گیا ہے جبکہ سری لنکا نے ورلڈ ٹی 20 کے سیمی فائنل کیلئے بھی کوالی فائی کر لیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.