تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
30 ستمبر 2012
وقت اشاعت: 17:41

کامران اور عمر کیلئے ہی نہیں پوری پاکستانی ٹیم کیلئے دعا گوہوں، عدنان اکمل

جیو نیوز - لاہور … پاکستانی ٹیسٹ کرکٹر عدنان اکمل کا کہنا ہے کہ وہ کامران اور عمر کیلئے ہی نہیں پوری پاکستانی ٹیم کیلئے دعاگو ہیں، انشاء بھارت کیخلاف قومی ٹیم ہی جیتے گی۔اکمل برادران میں سے 2 تو روایتی حریف بھارت کے خلاف میدان میں ایکشن میں دکھائی دیں گے لیکن ایک بھائی عدنان اکمل ٹیم سے باہر ہیں، لیکن ان کی نیک خواہشات ٹیم کے ساتھ ہیں۔ لاہور میں نمائندہ جیو نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا ہے کہ صرف کامران اور عمر کیلئے ہی نہیں پوری ٹیم کیلئے دعاگو ہیں۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.