تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
1 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:2

اسپین کے ڈینی پیڈروسا نے ایراگون موٹو جی پی گراں پری جیت لی

جیو نیوز - میڈرڈ… اسپین کے ڈینی پیڈروسا نے ایراگون موٹو جی پی گراں پری جیت لی، اس کامیابی کے بعد چیمپین شپ ٹیبل پر انکی پوزیشن بہتر ہوگئی ہے۔ اسپین کے شہر ایراگون میں ہونے والی ریس میں جارج لورینزو کو برتری تو حاصل تھی، لیکن ان کے ہم وطن ڈینی پیڈروسا نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے سب کو پیچھے چھوڑ دیا۔ پیڈروسا نے مقررہ فاصلہ 42 منٹ، 10 عشاریہ 444 سیکنڈز میں طے کرکے پہلی پوزیشن حاصل کی، لورینزو 6 منٹ کے فرق سے دوسرے نمبر پر رہے، اس کامیابی کے بعد موٹو جی چیمپین شپ میں ٹاپ پوزیشن پر موجود لورینزو اور پیڈروسا میں صرف 33 پوائنٹس کا فرق رہ گیا ہے، ریس کے دوران امریکی رائیڈر نکی ہیڈن حادثے کا شکار ہوئے لیکن ڈاکٹرز نے انکی حالت کو خطرے سے باہر قرار دیا ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.