تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
2 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:24

بھارت کی سیمی فائنل مرحلے تک رسائی میں ناکامی، بھارتی میڈیا برس پڑا

جیو نیوز - کراچی…ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کپ کے سیمی فائنل مرحلے میں رسائی کے لیے منگل کے دن ہونے وا لی جنگ میں پاکستان کی کامیابی اور بھارت کی ناکامی پر پورے بھارت میں صف ماتم بچھ گئی ہے،تمام بھارتی میڈیا چینلز پر دھونی الیون پر تنقید جاری ہے۔حالانکہ دو روز قبل انہی چینلز پر پاکستان سے کامیابی کے بعد بھارتی ٹیم کی تعریف کے پل باندھے جارہے تھے تاہم سپر ایٹ کے آخری میچ میں جنوبی افریقہ کی جانب سے ہم تو ڈوبے ہیں صنم تم کو بھی لے ڈوبیں گے کہ مصداق پرفارمنس کے باعث پورے بھارت میں سخت غم وغصہ پایاجاتا ہے،کہیں دھونی کی کپتانی تو کہیں کسی بیٹسمین اور بولر کی کارکردگی کا پوسٹ مارٹم جاری ہے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.