تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
3 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 23:22

قومی ویمنز فٹبال:دیا کلب، واپڈا ، وہاڑی اور بلوچستان یونائیٹڈ کامیاب

جیو نیوز - اسلام آباد … قومی ویمنز فٹبال چیمپئن شپ میں دیا فٹبال کلب، وہاڑی یونائیٹڈ، واپڈا اور بلوچستان یونائیٹڈ نے اپنے میچز جیت لئے۔ جناح اسپورٹس کمپلیکس گراؤنڈ اسلام آباد میں دیا فٹبال کلب نے بلوچستان کو 3 گول سے ہرا دیا۔ فاتح ٹیم کی جانب سے حاجرہ خان، حنا اور کرن علی نے گول کئے۔وہاڑی یونائیٹڈ نے فاٹا کو طاہرہ کے 6 گول کی وجہ سے 12 گول سے شکست دے دی۔ طاہرہ نے وہاڑی یونائیٹڈ کیلئے 4، 24، 45، 54، 61 اور 69 ویں منٹ میں گول کئے جبکہ گلناز نے 3 گول کئے۔ واپڈا نے پنجاب کو 5 گول سے ہرا دیا، رافعہ نے فاتح ٹیم کیلئے 2 گول کئے۔ ایک اور میچ میں بلوچستان یونائیٹڈ نے ٹی سی ایس ویمنز فٹبال کلب کو 10 گول سے ہرا دیا، فاتح ٹیم کی شاہلی اعلیٰ نے 2 گول کئے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.