تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
5 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 11:42

ویمن ورلڈٹی20ورلڈ کپ کھیل کر پاکستانی ٹیم واپس پہنچ گئی

جیو نیوز - لاہور…پاکستان ویمن کرکٹ ورلڈ ٹی ٹونٹی سے خالی ہاتھ وطن واپسی پہنچ گئی ہے۔ کوچ محتشم رشید کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کارکردگی میں بہتری آئی ہے جبکہ کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ بھارت کو ہرا کر انہوں نے مینز ٹیم کا بدلہ لیا۔ کولمبوسے براستہ دبئی لاہور کے علامہ اقبال انٹر نیشنل ائیرپورٹ پر پہنچنے پر کھلاڑیوں کی عزیزو اقارب نے ان کا استقبال کیا۔ کپتان ثنا میر آئی سی سی کی ایک تقریب میں شرکت کی وجہ سے ٹیم کے ہمراہ پاکستان نہیں آئیں۔کوچ محتشم رشید کا کہنا ہے کہ ٹیم کی کاکردگی بہتر ہو رہی ہے ۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.