تازہ ترین سرخیاں
 کھیل 
6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 9:1

کرکٹ ٹیم کی وطن واپسی، کپتان ٹیم کی کارکردگی سے مطمئن

جیو نیوز - لاہور… قومی کرکٹ ٹیم ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ ہارنے کے بعد وطن واپس پہنچ گئی ہے، کپتان محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ بدقسمتی سے وہ نتائج نہیں دے سکے جس کی قوم کو امید تھی۔یہ بات انھوں نے وطن واپس پہنچنے پر لاہور کے علامہ اقبال انٹرنیشنل ائرپورٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ان کا کہنا تھا کہ ٹیم کی اوور آل کارکردگی اچھی رہی،تمام کھلاڑیوں نے بھرپور محنت کی، بدقسمتی سے سیمی فائنل میں بلے باز ہدف پورا کرنے میں ناکام رہے۔ان کا کہنا تھا کہ وہ پوری قوم کے شکر گزار ہیں لیکن قسمت نے ساتھ نہیں دیا۔ایک سوال کے جواب میں محمد حفیظ کا کہنا تھا کہ عبدالرزاق کو ٹیم میں شامل نہ کرنے کا فیصلہ مینجمنٹ کا تھا کیونکہ ایک باوٴلر کی ضرورت تھی۔ اس سے قبل آل راوٴنڈر عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ ورلڈ کپ جیتنے کا اچھا موقع ضائع کردیا۔ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ جیتنے کی پیشین گوئی کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ویسٹ انڈیز فیورٹ ٹیم ہے جیت جائے گی۔لاہور واپس آنے والے کھلاڑیوں میں کپتان محمد حفیظ،عبدالرزاق،کامران اکمل،عمر اکمل،سعید اجمل،عمران نزیر،سہیل تنویر،ناصر جمشید اور کوچ ڈیوٹمور شامل تھے۔

متن لکھیں اور تلاش کریں
© sweb 2012 - All rights reserved.