6 اکتوبر 2012
وقت اشاعت: 20:40
سیمی فائنل میں نہ کھلانے کا فیصلہ ٹیم مینجمنٹ کا نہیں حفیظ کا تھا، عبدالرزاق
جیو نیوز - لاہور … پاکستانی کرکٹ ٹیم کے آل راوٴنڈر عبد الرزاق نے کہا ہے کہ انہیں سیمی فائنل میں کھلانے کا فیصلہ مینجمنٹ کا نہیں، حفیظ کا تھا۔ انہوں نے یہ بات لاہور میں جیو نیوز سے گفتگو میں کہی۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ فائنل میں نہیں کھلایا گیا جس سے کافی مایوسی ہوئی، سیمی فائنل کھیلنا چاہتا تھا کا فی پراعتمادبھی تھا، سیمی فائنل نہ کھلانے پر دکھ پہنچا۔ انہوں نے کہا ٹیم ہار رہی تھی اور میں باہر بیٹھا تھا، مجھے بالکل اچھا نہیں لگ رہا تھا۔ انہوں نے شکوہ کیا کہ ورلڈ ٹی 20 کے پہلے 4 میچوں میں بھی نہیں کھلایا گیا حالانکہ آسٹریلیا کے خلاف اچھی پرفارمنس تھی، کپتان محمد حفیظ ہی بتاسکتے ہیں کہ سیمی فائنل میں مجھے کیوں نہیں کھلایا گیا۔ عبدالرزاق کا کہنا تھا کہ سری لنکن ٹیم ڈری ہوئی تھی کہ آفریدی اور رزاق سیمی فائنل کھیلیں گے۔ رزاق نے کہا کہ فٹنس اچھی ہے، امید ہے چیئرمین آگے موقع دیں گے۔